قریبی رشتہ دار کو قتل اور اسکی بیوی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

قریبی رشتہ دار کو قتل اور اسکی بیوی  کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موٹر سائیکل نہ دینے پر قریبی رشتہ دار کو قتل اور اسکی بیوی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

 کلر کالونی اجنالہ میں چار روز قبل کاشف نے احمد یار سے موٹر سائیکل کچھ وقت کیلئے مانگا جس کے انکار کی معمولی وجہ پر ملزم نے مبینہ طور پردو ساتھیوں کے ہمراہ ٹوکے کے وار کرکے احمد یار کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ بچاؤ کیلئے آنیوالی مقتول کی بیوی شہناز کو زخمی کر دیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...