پٹرولنگ چیک پوسٹ تری خیل کی کارروائی، دو سال سے روپوش اشتہاری ملزم گرفتار
موچھ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ میانوالی اعجاز حسین قریشی کی سربراہی میں پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں چیک پوسٹ تری خیل کے شفٹ انچارج ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ اور ان کی ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ موچھ کو مطلوب دو سال سے روپوش اشتہاری ملزم سمیع اللہ خان ولد عنایت اللہ سکنہ موچھ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ موچھ کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments