سب نے دیکھ لیایہاں پر غریب کا کوئی پرسان حال نہیں :ملک اشرف برہان

 سب نے دیکھ لیایہاں پر غریب کا کوئی  پرسان حال نہیں :ملک اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق امیدوار حلقہ پی پی 76 ملک اشرف برہان نے کہا ہے کہ 78 سال کے دوران سب نے دیکھ لیا ہے کہ یہاں پر غریب کا کوئی پرسان حال نہیں غریب اگر دن میں ہزار روپیہ کماتا ہے۔۔۔

 تو اس میں سے تقریبا ساڑھے چار سو روپیہ وہ مختلف اقسام کے ٹیکس ادا کر کے ساڑھے 5 سو روپے سے گھر کا خرچ چلا رہا ہے جو عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا جائے گا جس ملک کے حکمران کرپشن کو جائز قرار دیں وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرتے ہم بحیثیت قوم نہیں بلکہ پاکستان میں بحیثیت ہجوم رہ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جو بھی برسر اقتدار آتا ہے وہ بھیڑ بکریوں کی طرح عوام کو لاٹھی سے ہانکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...