ایس پی انویسٹی گیشن کی ریٹائرڈ پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے محکمہ پولیس میں بہترین خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ریٹائرڈ افسروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں ریٹائر ہونے والے انسپکٹر مشتاق احمد، سب انسپکٹر آصف محمود اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد ممتاز نے شرکت کی۔ اس موقع پر دورانِ سروس وفات پانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف کی خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مرحوم افسر کی نمائندگی ان کے صاحبزادے نے کی۔ ایس پی انویسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے ریٹائرڈ افسران کو ان کی قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم اے ایس آئی محمد عارف کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا پولیس اپنے شہداء اور دورانِ سروس وفات پانے والے افسران کی قربانیوں اور خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ان کے اہل خانہ ہمیشہ سرگودھا پولیس کے خاندان کا حصہ رہیں گے اور محکمہ ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments