تبلیغی اجتماع آج رائے ونڈ لاہور میں شروع ہو گا
میانوالی (نامہ نگار)سالانہ انٹرنیشنل تبلیغی اجتماع 5 نومبر کو رائے ونڈ لاہور میں شروع ہو گا اس اجتماع بارے مہتمم مدرسہ کالاباغ کمرسر سے مفتی اختر زمان نے بتایا ہے کہ۔۔۔
سالانہ تبلیغی اجتماع حلقہ پشاور۔ لاہور۔ کوئٹہ۔ملتان۔کا اجتماع 5 نومبر کی نماز عصر سے شروع ہو گا ان حلقہ جات کے علاوہ دنیا بھر سے مسلمان شرکت فرمائیں گے پورا سال پوری دنیا میں تبلیغ کی محنت دوست واحباب کرتے ہیں۔ہرسال نومبر کے مہینہ میں انٹرنیشنل اجتماع رائے ونڈ کے پنڈال میں منعقد ہوتا ہے اس اجتماع سے پاکستان کے علما کرام اور دیگر ممالک کے مہمانان کرام بھی خطاب فرماتے ہیں اس انٹرنیشنل اجتماع سے ایک سالہ بیرون ملک ، اندرون ملک سال ، اندرون ملک سات مہینہ اور 4 ماہ کی جماعتیں نکلتی ہیں یہ اجتماع 8 نومبرکو صبح ختم ہوتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments