سالانہ سپورٹس مقابلہ جات کا ضلع لیول پر آغاز ہو گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی سیکنڈری ونگ و فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودہا کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس مقابلہ جات 2026 ضلع لیول پر آغاز ہوگیا۔
سپورٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے رانا سجاد احمد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سرگودہا نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا مقصد بچوں میں جوش و جذبہ پیدا کرنا، ذہنی نشوونما اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار سے بڑھ کر مقابلوں میں حصہ لینا اہم ہے، کیونکہ یہی بچے مستقبل میں ضلعی، صوبائی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے ۔یہ تقریب سرگودہا سپورٹس جمنیزیم میں منعقد کی گئی۔ ضلع لیول پر مقابلہ جات گورنمنٹ ہائی اسکولوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اہم اقدام ہے۔
سالانہ سپورٹس مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب میں رانا سجاد احمد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سرگودھا ،محمد اعجاز خان چیٔرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی، ملک محمد اشفاق ممبر ،ممتاز احمد میکن ممبر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی،محمد عامر جٹ فوکل پرسن سپورٹس ڈسٹرکٹ سرگودھا، امجد علی چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ سپورٹس ٹورنامنٹ، رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ،ساجد اﷲ بابر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، سینیٔر سٹاف ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر عمران لطیف، پنجاب فزیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ناصر علی لک، طلبہ، فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کے اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ایسوسی ایشن سرگودھا کے تعاون سے منعقدہ سالانہ سپورٹس مقابلہ جات میں فٹ بال، کرکٹ، سوئمنگ، شطرنج، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیلوں کو شامل کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایات کے مطابق کھیلوں کے مواقع بڑھانے کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں جسمانی صحت، خود اعتمادی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دینا ہے ۔ ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر محمد عامر جٹ نے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments