سیکورٹی وصفائی انتظامات ،انتظامی امور ودیگر ایشوکے حوالے سے تفصیلی جائزہ

سیکورٹی وصفائی انتظامات ،انتظامی امور  ودیگر ایشوکے حوالے سے تفصیلی جائزہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سکول ایجوکیشن کے حوالے سے اہم امور اور انتظامی معاملات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ڈپٹی کمشنر خوشاب کو سکولوں کی ڈینجرس بلڈنگ ،خستہ حال،خطرناک بلڈنگز کے سروے کے متعلق سی ای او ایجوکشن نے بریف کیا اورتفصیلی رپورٹ پیش کی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈینجرس بلڈنگز کے سروے ،سکولوں کی تعداد،بچوں کی تعداد کلاس رومز،سیکورٹی وصفائی انتظامات ،انتظامی امور ودیگر ایشوکے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جہاں کہیں کسی بھی سکول کی بلڈنگ ڈینجرس ،خستہ حال اور خطرناک قرار پائی جائے سیل کیا جائے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ضلع خوشاب بھر میں سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...