الخدمت فاؤنڈیشن فلاحی کاموں میں سب سے آگے ،حاجی امتیاز حسین
بھکر (نمائندہ دنیا) خدمت اور دیانت میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ایک شاندار مثال ہے ۔
اس میں کوئی شک نہیں الخدمت بلا تعصب بلا رنگ و نسل فلاحی کاموں میں سب سے اگے ہے ۔ ارفن کیئر یتیم بچوں کی کفالت ۔ صحت ۔ تعلیم ۔ معذور افراد کی بحالی ۔ قدرتی آفات میں رضا کارانہ خدمات سیمت بہت سے فلاحی کام جن میں الخدمت کام کررہی ہے جو قابل تعریف ہے ۔ الخدمت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار فلاحی کام الخدمت کے ساتھ چلنے کا عزم ۔ ان خیالات کا اظہار معروف سعودی عرب سے ائے ہوئے بھکر کی معروف سماجی شخصیت حاجی امتیاز حسین نے گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن بھکر کے دفتر میں پی پی پی سٹی بھکر سیکرٹری صغیر ثوبی اور عمران احمد شاہ کے ہمراہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر شاہد اقبال چوہدری ۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر حسن بلوچ ۔ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل نویدرضا ہاشمی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments