سلاٹر ہاوسز کی بجائے گھروں میں جانوروں کو ذبح ہونے لگے

سلاٹر ہاوسز کی بجائے گھروں میں جانوروں کو ذبح ہونے لگے

صحت مند گوشت کا حصول ممکن نہیں رہا ، صفائی کا عمل بھی بری طرح متاثر ہو رہا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلعی صدر مقام جوہر آباد اور نواحی علاقوں میں قصابوں نے سلاٹر ہاوسز کی بجائے گھروں میں جانوروں کو ذبح کرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ایک تو شہریوں کیلئے صحت مند گوشت کا حصول ممکن نہیں رہا اور دوسری جانب صحت و صفائی کا عمل بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ، جوہر آباد کی نواحی کالونیوں میں مقیم بیشتر قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کو اپنے گھروں میں ذبح کر کے ان کی باقیات سیوریج کی نالیوں اور گٹروں میں بہا دیتے ہیں اور گوشت پر خود وٹرنری ڈاکٹر کی مہریں لگا کر مارکیٹ منتقل کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے گلیو ں میں سیوریج کا نظام درہم، برہم ہورہا ہے ، انہوں نے کہاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں بھی قصابوں کی دکانوں پر گوشت پر لگی مہریں دیکھ کر واپس چلی جاتی ہیں مہروں کی تصدیق و گوشت کی کوالٹی پر توجہ نہیں دیتیں ، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ قصابوں کو مذبح خانوں میں وٹر نری ڈاکٹر ز کی موجودگی میں جانوروں کو ذبح کرنے کا پابند بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...