دریائی پانی کے ممکنہ کٹاؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرگودھا سے فنڈ مانگ لیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ انہار شاہ پور ڈویژن نے موضع وادھن کو دریائی پانی کے ممکنہ کٹاؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرگودھا سے فنڈ مانگ لیے ذرائع کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے پر پانی ملحقہ آبادی وادھن کے رقبے اور مکانات کو نقصان پہنچاتا ہے۔
جس سے بچاؤ کے لیے دو کروڑروپے سے زائد کے فنڈز درکار ہیں، فنڈز جاری ہوتے ہی اس منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments