لبنان:گرفتار القاعدہ رہنما ماجد الماجد ہسپتال میں دم توڑگیا

لبنان:گرفتار القاعدہ رہنما ماجد الماجد ہسپتال میں دم توڑگیا

لبنان میں زیر حراست القاعدہ سے منسلک گروپ عبداللہ عزام بریگیڈ کے سربراہ ماجد الماجد کا لبنان کے فوجی ہسپتال میں ہفتہ کو انتقال ہو گیا ۔

بیروت(اے پی)ماجد الماجد کو جمعہ کے روز کمزور صحت کی وجہ سے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں نومبر میں بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر بم حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ماجد الماجد کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا تاہم ان معالجین کو علم نہ تھا کہ یہ کون شخص ہے جس کا یہ علاج کر رہے ہیں۔27دسمبر کو ہسپتال نے ریڈ کراس سے رابطہ کیا کہ اس مریض کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے لیکن اس سے پہلے کہ مریض کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جاتا، لبنانی فوج نے ایمبولینس کو روک کر انہیں گرفتار کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں