پریانکا کی بالی ووڈ میں ویشال بھردواج کے ساتھ واپسی

پریانکا کی بالی ووڈ میں ویشال بھردواج کے ساتھ واپسی

آئندہ سال ملکر فلم کرینگے جو شیکسپیئر کے ڈرامے ’ٹویلفتھ نائٹ‘‘ پر ہوگی، ڈائریکٹر

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ساز ویشال بھردواج کے ساتھ فلم کریں گی جس کے ساتھ ہی ان کی بالی ووڈ میں واپسی ہوجائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فلم بھارت میں کام کرنے سے انکار کر دیا اور اب ویشال بھردواج نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ پریانکا ان کے ساتھ کام کرناچاہتی ہیں اور وہ دونوں مل کرآئندہ سال فلم کریں گے ، جو کہ شیکسپیئر کے ڈرامے ’’ٹویلفتھ نائٹ ‘‘ پر مبنی ہو گی۔ پریانکا سونالی باس کی فلم ’’دی سکائے از پنک ‘‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں