ملکی فلموں کا ریکارڈ بزنس کرنا خوش آئند ہے :ندیم

 ملکی فلموں کا ریکارڈ بزنس کرنا خوش آئند ہے :ندیم

سینئر فنکاروں کی پرفارمنس آج بھی اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہے :’دنیا ‘سے گفتگو

کراچی (سٹاف رپورٹر)لیجنڈ اداکار ندیم نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ملکی فلموں کا ریکارڈ ساز بزنس کرنا فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لئے خوش آئند ہے ۔ ملکی فلموں کی کامیابیوں نے سینئر اور جونیئر فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو ایک نئی راہ دکھادی ہے ۔فی الحال ذاتی طور پر فلم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ آگے چل کر مزید بہتر حالات ہوئے تو فلم بنانے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر فنکاروں کی پرفارمنس آج بھی اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہے ۔ لیجنڈ فنکار چلے جاتے ہیں ان کو آسانی کے ساتھ بھلایا نہیں جاسکتا ۔نئے لڑکے و لڑکیاں لیجنڈ فنکاروں محمد علی ، وحید مراد، سنتوش کمار، درپن، حبیب، سدھیر، سلطان راہی، شمیم آرا ، زیبا علی، شبنم ، رانی و دیگر کی سدابہار فلموں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ان فنکاروں کی فلم انڈسٹری کے لئے خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں