منٹو کی ریلیز :سعادت حسن منٹو کی بیٹیاں بھارت جائینگی

 منٹو کی ریلیز :سعادت حسن منٹو کی بیٹیاں بھارت جائینگی

بالی ووڈ ہدایتکارہ نندیتا داس کی فلم منٹو طویل عرصے سے خبروں میں ہے

لاہور(نیٹ نیوز)اور اب اس کی ریلیز بھی بہت قریب آچکی ہے ۔خبریں تھیں کہ فلم کی ریلیز کے موقع پر منٹو کی بیٹیاں بھی بھارت میں موجود ہونگی اور اب ہدایتکارہ نے اس خبر کی تصدیق بھی کردی۔نندیتا کے مطابق سعادت حسن منٹو کی سوانح حیات کی ریلیز کیلئے ان کی بیٹیاں نزہت اور نصرت پاکستان سے بھارت آرہی ہیں جبکہ تیسری بیٹی نگہت ذاتی مصروفیت کے باعث ریلیز کا حصہ نہیں بن پائینگی۔منٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی نزہت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی فیملی کو باآسانی بھارتی ویزا مل جائے گا ۔یاد رہے کہ فلم رواں ماہ 21 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں