مسرت مصباح امریکہ میں میک اپ شو میں حصہ لیں گی
پاکستان میں حلال میک اپ پراڈکٹ کو متعارف کرانیوالی بین الاقوامی شہرت کی حامل بیوٹیشن مسرت مصباح اپنا کنونشن کے بعد اورلینڈو(امریکہ ) میں منعقدہونیوالے دوروزہ دی میک اپ شو 2018 میں حصہ لیں گی جسکا انعقاد 15 ستمبر سے کیا جائیگا۔
کراچی (سٹاف رپورٹر) یہ شو امریکہ میں منعقد ہونیوالے ٹاپ فائیو میک اپ ڈرائیون ایکسپو میں سے ایک ہے ۔مسرت مصباح کا کہنا ہے کہ اپنا کانفرنس کی کامیابی کے بعد دی میک اپ شو میں شرکت کرنا اعزاز ہے ۔