شاہ رخ سے بات کرتے ہوئے ڈرلگتا تھا:انوشکا شرما

شاہ رخ سے بات کرتے  ہوئے ڈرلگتا تھا:انوشکا شرما

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے ساتھ کیا تھا

ممبئی (آن لائن)جبکہ آج ان کا شمار انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے ۔ایک انٹرویو میں انوشکا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ ان افراد میں سے ہیں جن کی میری زندگی میں بہت زیادہ اہمیت ہے ، پہلے مجھے شاہ رخ سے بات کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا تھا، مجھے کچھ بھی کہنا تھا تو میں ایسا سوچتی تھی کہ اس بات کی شاہ رخ کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہوگی، لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔اس وقت انوشکا اور شاہ رخ اپنی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں