’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘کے ٹریلر پرتنقید سے عامر خان پریشان

’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘کے ٹریلر پرتنقید سے عامر خان پریشان

بالی ووڈ اداکار عامر خان فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین کی تنقید سے پریشان دکھائی دینے لگے

ممبئی(نیٹ نیوز) ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان وہ شخص ہیں جو ہمیشہ شائقین کی جانب سے اپنی فلم کے حوالے سے آنیوالے رد عمل پر گہری نظر رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مذکورہ فلم کے (وی ایف ایکس) پر سوشل میڈیا پر ہونیوالی تنقید کو لیکر کافی پریشان ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عامر خان اس تنقید کو لیکر اپنی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور فلم کی ریلیز سے قبل اس میں مزید بہتری کیلئے کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن کی مذکورہ فلم 7 نومبر کو ریلیز کی جائیگی ، فلم میں کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئینگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں