بالی ووڈاداکارہ دپیکا پڈوکون ڈپریشن کا ذکر کرتے رو پڑیں

بالی ووڈاداکارہ دپیکا پڈوکون ڈپریشن کا ذکر کرتے رو پڑیں

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ماضی میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے اپنے تجربات شیئر کئے

لاہور(نیٹ نیوز)اور اس دوران وہ رو پڑیں ۔ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا وہ 2014 میں کلینیکل ڈپریشن کا شکار ہوئیں ، اس وقت وہ لوگوں کے ہجوم سے بھی ڈرتی تھیں ۔ اداکارہ نے بتایا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد انکی حالت انتہائی افسوسناک تھی انہیں جاگنا اور لوگوں کا سامنا کرنا بھی اچھا نہیں لگتا تھا اور وہ ڈپریشن سے بچنے کیلئے ہر وقت نیند میں ہی رہنا چاہتی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں