نندیتا داس کے والد پر بھی خواتین کو جنسی ہراساں کرنیکا الزام
بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس کے والد اور بھارتی آرٹسٹ جتن داس پر بھی دو خواتین نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگادیا۔
ممبئی( آن لائن )جتن داس کو بھارتی حکومت کی جانب سے پدما بھوشن ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے ۔نیشا بورا نامی خاتون نے ٹوئٹر پر جتن داس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2004 میں انہیں جنسی ہراساں کیا تھا۔جتن داس نے ان کے ساتھ زبردستی کی تاہم وہ وہاں سے بھاگ کر واپس اپنے گھر آگئیں۔جبکہ انوشری مجمدار نامی صحافی نے بھی کہا کہ ایک میٹنگ کے دوران جتن نے ان سے کافی قریب ہونے کی کوشش کی جبکہ نامناسب سوالات بھی پوچھے ۔دوسری جانب جتن داس نے خود پر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ والد پر لگے الزامات کے بعد نندیتا داس نے فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اپنے والد پر لگے الزامات سے کافی مایوس ہوئیں تاہم وہ می ٹو مہم کی سب سے بڑی سپورٹر ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔