جنسی نہیں ،پروفیشنل ہراسمنٹ کا شکاربن چکی :روینہ ٹنڈن

جنسی نہیں ،پروفیشنل ہراسمنٹ کا شکاربن چکی :روینہ ٹنڈن

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی می ٹو مہم کی حمایت کر رہی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی کہانی بھی شیئر کی ہے اگرچہ روینہ ٹنڈن نے پہلے ہی خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراساں کئے جانے کے حوالے سے بات کی تھی

ممبئی( آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی می ٹو مہم کی حمایت کر رہی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی کہانی بھی شیئر کی ہے اگرچہ روینہ ٹنڈن نے پہلے ہی خواتین کو کام کی جگہوں پر ہراساں کئے جانے کے حوالے سے بات کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ متعدد مرد وں کی بیویاں اور گرل فرینڈز انہیں دیگر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں مدد دیتی ہیں تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں ہیروز کی گرل فرینڈز اور بیویوں نے کچھ فلموں سے باہر کروایا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ انہیں آج تک جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا گیا تاہم وہ پروفیشنل ہراسمنٹ کا شکار بن چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں