مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے کی فاتح خوشی کے مارے بیہوش

مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے کی فاتح خوشی کے مارے بیہوش

میانمار میں منعقدہ سالانہ مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے میں ٹائٹل جیتنے والی پیراگوئے کی حسینہ خوشی کے مارے سٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئیں

لاہور(نیٹ نیوز)میانمار میں منعقدہ سالانہ مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے میں ٹائٹل جیتنے والی پیراگوئے کی حسینہ خوشی کے مارے سٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے میں مختلف ممالک سے حسیناؤں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا جس میں انڈونیشیا کی پروکو نے تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی بعد ازاں مقابلہ انڈیا کی میناکشی چودھری اور پیراگوئے کی کلارا سوسا کے درمیان ہوااس سے قبل کہ پیراگوئے کی کلارا سوسا ، کا مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے کی فاتح کے طور پر اعلان کیا جاتا وہ مس انڈیا کا دوسرے نمبر پر آنے کا سن کر ہی خوشی سے بے ہوش ہوگئیں تاہم کچھ دیر بعد مس پیراگوئے کے ہوش و حواس بحال ہوئے اور انہیں مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 کی فاتح کے طور پر تاج پہنایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں