مائیکل جیکسن کی سیاہ جیکٹ نومبر میں نیلامی کیلئے رکھی جائیگی

مائیکل جیکسن کی سیاہ جیکٹ نومبر میں نیلامی کیلئے رکھی جائیگی

امریکی گلوکار آنجہانی مائیکل جیکسن کی سیاہ جیکٹ 10 نومبر کو نیلام ہوگی ، امکان ظاہر کیا گیا ہے

لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی گلوکار آنجہانی مائیکل جیکسن کی سیاہ جیکٹ 10 نومبر کو نیلام ہوگی ، امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جیکٹ ایک لاکھ ڈالر کے لگ بھگ نیلام ہو جائیگی۔ جولین آکشن ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اس جیکٹ کی پشت پر سلور مارکر سے مائیکل جیکسن کے دستخط بھی ہیں،یہ جیکٹ اس وقت ٹیکساس کے ایک بزنس مین کی ملکیت ہے جسکے پاس مائیکل کی ایک اور جیکٹ بھی موجود ہے ۔واضح رہے کہ سیاہ جیکٹ کی نیلامی 10نومبر کو ٹائمزسکوائر نیویارک کے کیفے ہارڈ راک میں ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں