فلم میں یامی گوتم کیساتھ سین پر اہلیہ3سال ناراض رہی:ایوشمان
بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ اس وقت اپنی فلم بدھائی ہو کی باکس آفس پر کامیابی کا جشن منا رہے ہیں
ممبئی( آن لائن )اس حوالے سے ایک تقریب میں اداکار کا کہنا تھا کہ جب میری اہلیہ نے پہلی مرتبہ ساتھ بیٹھ کر ’وکی ڈونر‘ دیکھی تو اس میں موجود اداکارہ یامی گوتم کو دئیے بوسے کا سین دیکھ کر وہ بیحد ناراض ہوگئیں اور تب انہوں نے میرا ہاتھ چھوڑ دیا۔ اس کے بعد تین سال تک ہمارا رشتہ اس ایک سین سے متاثر رہا، جس کے بعد آخر کار سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ کو فلم کے سکرپٹ کا معلوم تھا لیکن سکرین پر اس سین کو دیکھنے کے بعد وہ افسردہ ہوگئیں۔ طاہرہ ایوشمان کی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران حاملہ تھیں جنہوں نے پہلے بیٹے کو فلم کی ریلیز سے تین ماہ قبل ہی جنم دیا۔ایوشمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ طاہرہ اب ان کے اس قسم کے سین دیکھ کر ناراض نہیں ہوتی۔