دپیکا اور رنویر کی شادی آج ہوگی

دپیکا اور رنویر کی شادی آج ہوگی

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی آج ہوگی، اٹلی کے مقام لیک کومو پر شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی آج ہوگی، اٹلی کے مقام لیک کومو پر شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ اور ڈریم گرل دپیکا پڈوکون یہاں دو شادیاں کرینگے ۔ رنویر کی پہلی شادی آج سائوتھ انڈین رسم و رواج کے تحت ہوگی جبکہ ان کی دوسری شادی ’’نارتھ انڈین‘‘سٹائل میں منعقد کی جائیگی کیونکہ دپیکا کا تعلق سائوتھ انڈیا سے ہے جبکہ رنویر سندھی اور پنجابی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں