شاہد کو بھی کینسر ہونے کی افواہیں گردش
اداکار شاہد کپور کے بارے میں بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں
ممبئی(نیٹ نیوز)۔بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاہد کپور معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں سٹیج ون کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔گزشتہ روز میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں شاہد کپور فلم کبیر سنگھ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر سرجری کرانے دہلی روانہ ہوئے ہیں یہ خبر سامنے آنے کے بعد ہی ان کے کینسر کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور شاہد کے مداح تشویش کا شکار ہوگئے تاہم اداکار شاہد کپور کے گھر والوں نے انہیں کینسر ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ آخر اس خبر کی بنیاد کیا ہے ؟ اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتاہے ؟ ۔