اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہوں گی: لتا منگیشکر

اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہوں گی: لتا منگیشکر

بالی ووڈلیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی۔

ممبئی (اے پی پی) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اپنا گایا گیا گانا ’’اتا وساویاچا کشن‘‘ پوسٹ کیا جس کے بعد ان کے ریٹائر ہونے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں جن کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وہ ابھی ریٹائر نہیں ہو رہیں بلکہ وہ اپنی آخری سانس تک گلوکاری کرتی رہیں گی اور یہ گانا انہوں نے 2013 میں کمپوزر سلیل کلکرنی کیلئے گایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں