سپر ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے شادی کا فیصلہ کرلیا

 سپر ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے شادی کا فیصلہ کرلیا

ایمان کی شادی میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے بابر بھٹی سے فروری میں ہوگی

لاہور (شوبزڈیسک)پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان اچانک کیا گیا جس سے دنیا بھر میں ان کے مداح حیران رہ گئے ۔فیشن ڈیزائنر اور اینکر حسن شہریار یاسین نے سوشل میڈیا پیج پر ایمان علی کی شادی کا اعلان ایک ویڈیو میں کیا،یہ ویڈیو ایمان علی کی ڈھولکی کے موقع کی تھی جس میں سپرماڈل کے قریبی دوست ڈانس کی مشق کررہے تھے ۔ ایمان علی نے بھی سوشل میڈیا پیج پر اپنے ہونے والے شوہر کی تصویر پوسٹ کی۔ان کے شوہر کے بارے میں زیادہ معلومات تو سامنے نہیں آسکی مگر مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایمان علی بابر بھٹی سے شادی کررہی ہیں۔ بابر بھٹی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ نشان حیدر پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں اور ان دونوں کی شادی کی تقریب فروری میں سادگی سے ہوگی ۔یاد رہے کہ38سالہ ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں