امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا نے سلمان کو پہلی محبت قرار دیدیا
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نے انکشاف کیا کہ سلمان خان اُن کی پہلی محبت تھے ۔
ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشک بچن اور اُن کی بہن شویتا بچن نے کافی ود کرن میں شرکت کی۔کرن جوہر نے زندگی کی پہلی محبت کے بارے میں سوال پوچھا تو شویتا نے بغیر کچھ سوچے سلمان خان کا نام لیا۔ تاہم ابھیشک نے کچھ سوچ کر فوراً ہی مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا کرش تو عامر خان تھے جو شیوتا کو اُن کی سالگرہ پر خط لکھا کرتے تھے ۔ کہا جارہا ہے کہابھیشک بچن کے شویتا کے بیان پر مداخلت کرنا کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایشوریہ بچن بھی ہو سکتی ہیں جن کے سلمان خان آخری بوائے فرینڈ رہ چکے ہیں۔