بنگلہ دیش نے نئی دہلی میں ویزا سروس معطل کر دی

بنگلہ دیش نے نئی دہلی میں  ویزا سروس معطل کر دی

نئی دہلی،ڈھاکہ (دنیا مانیٹرنگ)بنگلہ دیش نے نئی دہلی میں ویزا سروس معطل کر دی۔بنگلہ دیشی خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا اطلاعات موصول ہوئیں ہیں کہ مظاہرین کی جانب سے ہفتے کی شام ہائی کمشنر ریاض حمید اللہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔۔۔

دو روز قبل چٹاگانگ میں بھارتی ویزا سنٹرنے بھی اسسٹنٹ ہائی کمیشن کے اطراف سکیورٹی صورتحال کے باعث اپنی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔اطلاعات کے مطابق حالیہ کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے ہائی کمشنرز کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ ادھر ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے صحافیوں نے دو بڑے اخبارات کے دفاتر جلانے اور توڑ پھوڑ کے خلاف احتجاج کیا۔ درجنوں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے انسانی زنجیر بنا کر آزادی صحافت اور جمہوری اقدار پر حملوں کی مذمت کی۔ گزشتہ ہفتے طلبا رہنما شریف عثمان ہادی کی شہادت کے بعد پروتھم آلو اور ڈیلی اسٹار کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔ مظاہرین نے ان اخبارات کو بھارت نواز قرار دیاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں