جیف لینڈری گرین لینڈ کیلئے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی مقرر
یہ فیصلہ اور ٹرمپ کابیان ناقابل قبول:گرین لینڈ،امریکی سفیر کو طلب کرنیکا اعلان جزیرہ فروخت کیلئے نہیں ، مقامی لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے :ڈنمارک
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے لوئیزیانا کے گورنر جیف لینڈری کو گرین لینڈ کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے ۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ امریکی قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے ، لینڈری اس کے امریکی مفادات کو فروغ دیں گے ۔ گرین لینڈ اور ڈنمارک نے واضح کیا ہے کہ جزیرہ فروخت کے لیے نہیں اور مقامی لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکٹک میں نایاب معدنیات اور نئی شپنگ راہوں کی وجہ سے گرین لینڈ کی جغرافیائی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔دوسری جانب ڈنمارک نے ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کے بعد امریکا کے سفیر کو طلب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارز لوک راسموسن نے کہا کہ یہ فیصلہ اور بیان ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے ٹی وی ٹو کو بتایا کہ وزارتِ خارجہ چند دنوں میں امریکی سفیر کو بلا کر وضاحت طلب کرے گی۔