روسی جنرل بم دھماکے میں ہلاک

روسی جنرل بم دھماکے میں ہلاک

ماسکو،کیف(اے ایف پی)جنوبی ماسکو میں پیر کی صبح کار بم دھماکے میں روسی لیفٹیننٹ جنرل فانیل سارواروف ہلاک ہو گئے۔۔۔

 دھماکا ان کی گاڑی کے نیچے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا ۔ 56 سالہ جنرل فانل سرواروف روسی جنرل سٹاف کے تربیتی شعبے کے سربراہ تھے ۔روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کار کے نیچے بم یوکرین کی سپیشل سروسز کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔دوسری جانب یوکرین نے کہا ہے کہ روسی فوج کے جنوبی شہر اوڈیسا پر مسلسل حملے جاری ہیں،فضائی کارروائیوں میں پل، بندرگاہیں اور توانائی کے نظام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں