‘‘دل’’ کے سیکوئل کی تیاری ،’’دل اگین ‘‘کاجاندار سکرپٹ مکمل

‘‘دل’’ کے سیکوئل کی تیاری ،’’دل اگین ‘‘کاجاندار سکرپٹ مکمل

عامرخان اور مادھوری ڈکشت کی بلاک بسٹرفلم نے ان کے کیریئر کو بڑی بلندی بخشی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار عامر خان اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کی مشہور زمانہ فلم ’’دل‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’’دل‘‘ میں عامر خان اور مادھوری ڈکشت کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا ،یہ فلم دونوں کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی جس نے اُن کے کیریئر کو بڑی بلندی بخشی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار اندرا کمار کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے فلم ’’دل‘‘ کا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم اب فلم کا سکرپٹ جاندار کہانی کیساتھ مکمل کرلیا گیا ہے اورفلم کا نام ’’دل اگین‘‘ رکھا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں