جڑانوالہ:5سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

جڑانوالہ:5سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

جڑانوالہ ، فیصل آ باد (نمائندہ دنیا،اے پی پی، سٹی رپورٹر)نواحی گائوں 368 گ ب میں دلخراش اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں 5 سالہ معصوم بچی(ف)کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

 تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود 368گ ب میں بچی کی لاش مکئی کے کھیت سے برآمد ہوئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں ۔ اہلِ علاقہ نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ  حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔بچی کے قتل کے معاملہ پر سی پی او صاحبزادبلال عمر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی جڑانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ اے پی پی کے مطابق قتل کے الزام میں ایک مشتبہ شخص احسان ولد سردار کو تحویل میں لیا گیا ہے ، سٹی رپورٹر کے مطابق پولیس نے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاور مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں