شان فرنیچر بیچنے لگے ،ورکشاپ بنالی ،شوروم کی تیاری جاری

شان فرنیچر بیچنے لگے ،ورکشاپ بنالی ،شوروم کی تیاری جاری

29برس فلمی دنیا سے وابستہ رہنے کے بعد اداکار نے مختلف شعبے میں قدم رکھ دیا

لاہور(کلچرل رپورٹر )فلمساز شان شاہد نے فنی مصروفیات کے ساتھ فرنیچر کا بزنس شروع کردیا۔بتایاگیاہے کہ انہیں فرنیچر تیار کرنے کے لئے ورکشاپ قائم کرلی ہے اور شوروم کی تیاری کا کام جاری ہے جس کا عنقریب افتتاح ہوجائے گا ۔واضح رہے کہ شان شاہد کے والد ریاض شاہد اور والدہ نیلو کا تعلق فلمی صنعت سے تھا اور شان بھی تقریبا 29برس سے فلمی دنیا سے منسلک ہیں تاہم اب انہوں نے مختلف شعبہ اختیار کرتے ہوئے فرنیچر کا بزنس شروع کر دیا ہے ۔شان شاہد کو دوستوں اور پرستاروں کی طرف سے نیک تمناؤں کے پیغامات ملے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں