سوناکشی سنہا نے دھوکہ دیا،شوآرگنائزر پرمود شرما نے زہرکھالیا

سوناکشی سنہا نے دھوکہ دیا،شوآرگنائزر پرمود شرما نے زہرکھالیا

شو آرگنائزر نے مقدمہ درج ہونے کے باوجوداداکارہ کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر زہرکھایا

مراد آباد (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے دھوکہ دینے پر شو آرگنائزر پرمود شرما نے زہر کھا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شو آرگنائزر پرمود شرما نے ’’فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ پروگرام‘‘ کے نام سے گزشتہ سال شو آرگنائز کیا تھا جس میں سوناکشی سنہا کوایوارڈ دینے کیلئے مدعو کیا گیا تھاتاہم وہ پیسے لینے کے باوجود نہ آئیں ،پرمود شرما نے مقدمہ درج کرایا لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی ، جب آرگنائزر کی فریاد نہیں سنی گئی تو اس نے زہر کھا کر اپنی جان دینے کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے اسے بچا لیا گیا۔پولیس کا کہناہے کہ معاملے کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں