کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم کا شادی کرنے کافیصلہ

 کیٹی پیری اور اورلینڈو بلوم  کا شادی کرنے کافیصلہ

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور برطانوی اداکار اورلینڈو بلوم کے افیئر کی خبریں گزشتہ 3 سالوں سے میڈیا میں سامنے آرہی ہیں

لاس اینجلس ( شوبز ڈیسک) تاہم اب ان دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اورلینڈو نے رواں سال 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کیٹی پیری کوشادی کرنے کی پیشکش کی تھی ۔کیٹی پیری نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ اورلینڈو اور میں ایک ہیلی کاپٹر میں بیٹھے اور پھر اورلینڈو نے مجھے اس ہیلی کاپٹر میں ہی پوچھا کہ کیا میں ان سے شادی کرنا چاہوں گی؟۔اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں برس میں ہی شادی کرلیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں