جسٹن ٹمبرلیک نے اپنی بیوی کو بہترین انسان قرار دیدیا
ہالی وڈ اداکار و گلوکار جسٹن ٹمبرلیک نے اپنی بیوی جیسیکابیل کو بہترین انسان قرار دے دیا ہے ۔
لاس اینجلس (اے پی پی) ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و گلوکار جسٹن ٹمبرلیک نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اپنی بیوی جیسیکابیل کی 37 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کی ساتھی بہترین انسان ہیں، تم سے ہی میری زندگی میں خوشیاں، مسکراہٹیں اور محبت ہے ، میں ہر لمحہ اور تمام زندگی تمھارے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔