مہوش کے تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہونے پرشوبز انڈسٹری حیران

مہوش کے تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہونے پرشوبز انڈسٹری حیران

سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کردی گئی

لاہور(شوبز ڈیسک)فلم سٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے حیرانی کا اظہار کیا ہے اور ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کو میرٹ سے ہٹ کر دینے کے فیصلے پر حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ سوائے آئٹم سانگ، ٹی وی کمرشل اور چند ڈرامے کرنے کے علاوہ کوئی قابل ذکر کام نہ کرنیوالی اداکارہ کو سول ایوارڈ دینے کے اعلان پرجہاں سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی جارہی ہے وہیں کراچی سے پی ٹی آئی کے اہم رہنما سے اداکارہ کے تعلقات کا بھی تذکرہ ہورہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں