ہالی ووڈ کی فلم ’’کیپٹن مارول ‘‘پاکستان میں ریلیز نہ کرنیکااعلان

 ہالی ووڈ کی فلم ’’کیپٹن مارول ‘‘پاکستان میں ریلیز نہ کرنیکااعلان

ڈزنی نے پاکستان کو کیپٹن مارول ریلیز کرنے کے رائٹس نہیں دئیے :ڈسٹری بیوٹر

لاہور (شوبز ڈیسک) شائقین کو پاکستان کے سینما گھروں میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’’کیپٹن مارول ‘‘کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم سینما مالکان نے فلم کے ریلیزنہ کرنے کی بری خبر کا اعلان کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق فلم کیپٹن مارول پاکستان میں نمائش کیلئے پیش نہیں کی جائیگی ۔ڈسٹری بیوٹر نے پاکستان میں فلم کی ریلیز نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ فلم بنانے والی کمپنی ڈزنی نے پاکستان کو کیپٹن مارول ریلیز کرنے کے رائٹس نہیں دئیے ۔ کیپٹن مارول نے ریلیز کے ابتدائی 3 دن میں 44 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 62 ارب روپے کمائے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں