فلم ‘‘شازم’’ نے ساڑھے 7ارب روپے کما لئے

فلم ‘‘شازم’’ نے ساڑھے  7ارب روپے کما لئے

ہالی ووڈ کی سپر ہیرو ایکشن کامیڈی فلم ‘‘شازم’’ نے امریکی باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے

لاس اینجلس (اے پی پی)ہالی ووڈ کی سپر ہیرو ایکشن کامیڈی فلم ‘‘شازم’’ نے امریکی باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے ساڑھے 7 ارب روپے کما لئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیوڈ ایف سیڈ برگ کی ہدایت کاری میں بننے والی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر کامیڈی فلم ‘‘شازم’’ 5اپریل کو امریکہ میں ریلیز کی گئی جس نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی شمالی امریکہ میں53 ملین ڈالر یعنی 7 ارب 47کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں