عالیہ بھٹ کے تعریف کرنے پر صنم سعید خوشی سے بے حال

عالیہ بھٹ کے تعریف کرنے پر  صنم سعید خوشی سے بے حال

پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے عالیہ بھٹ کی طرف سے تعریف کئے جانے پرکہاہے کہ وہ ڈرامہ ’’زندگی گلزار ہے ‘‘

کراچی(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے عالیہ بھٹ کی طرف سے تعریف کئے جانے پرکہاہے کہ وہ ڈرامہ ’’زندگی گلزار ہے ‘‘ میں ان کے کردار کشف کی تعریف کئے جانے پر خوشی سے بے حال ہیں ۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے ایک روز قبل کہاتھاکہ انہوں نے فلم ’’کلنک ‘‘میں اپنے کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے کیلئے ڈرامہ ’’زندگی گلزار ہے ‘‘کے کردار کشف سے رہنمائی لی اور پاکستانی اداکارہ صنم سعید سے بہت کچھ سیکھا ۔صنم بلوچ نے اپنی تعریف کئے جانے کے بعد عالیہ بھٹ کی فلم ’’کلنک ‘‘ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں