لمبے قد کی وجہ سے سونم کپور کو ’’زرافہ ‘‘بلایاجاتارہا

لمبے قد کی وجہ سے سونم کپور  کو ’’زرافہ ‘‘بلایاجاتارہا

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر سب سے برا کیا لگتا ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر سب سے برا کیا لگتا ہے اور لوگ کس طرح ان کی ظاہری شخصیت کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑا چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک وقت تک لوگ مجھے زرافہ بول کر میرا مذاق اڑاتے تھے ، کیوں کہ میں بہت پتلی تھی اورمیراقد لمباتھا، اس کے بعد میں نے وزن بڑھا لیا اور اس کے اپنے مسائل سامنے آئے ۔جب آپ وزن بڑھا لیں تو لوگ کہتے ہیں بہت موٹی ہوگئی ہے ، کالی ہوگئی ہے، لمبی ہوگئی ہے ،شادی کون کریگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں