میلا جو ویچ کاتنقید نگاروں سے اپنی فلموں کیساتھ ناانصافی کا شکوہ
ہالی ووڈ اداکارہ میلا جوویچ نے کہا ہے کہ جب بھی ان کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو ابتدائی ہفتہ ان کیلئے دباؤ کا شکار رہتا ہے ۔
لاس اینجلس (اے پی پی)ہالی ووڈ اداکارہ میلا جوویچ نے کہا ہے کہ جب بھی ان کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو ابتدائی ہفتہ ان کیلئے دباؤ کا شکار رہتا ہے ۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر فلم ’’ہیل بوائے ‘‘ کے باکس آفس پر اچھا بزنس نہ کرنے اور تنقید نگاروں کے منفی ردعمل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ اچھا اور تفریح سے بھرپور دکھانے کیلئے سخت محنت کیساتھ تنقید نگاروں کے منفی ردعمل کو بھی برداشت کرتے ہیں لیکن بعض اوقات تنقید نگار میری فلموں کیساتھ ناانصافی کرتے ہیں جس سے میرا بہت نقصان ہوجاتاہے ۔اگرکام میں کوئی خامی ہے تو ضرور تنقید کی جائے اس سے مجھے سیکھنے کو ملے گا لیکن کسی کے کہنے پر ایسا کرنامناسب نہیں ۔