اچھے کردار ،سکرپٹس ہرفنکارکی خواہش ہوتے ہیں :مہوش حیات

اچھے کردار ،سکرپٹس ہرفنکارکی خواہش ہوتے ہیں :مہوش حیات

فلموں اورٹی وی ڈراموں کے ساتھ اشتہاری فلموں میں مصروف ہوں:اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں کامیابی کو آرٹ لور ز کی جانب سے سراہا جانا خوش آئند امر ہے ، اچھے کام کی پذیرائی سے فنکاروں میں کام کرنے کا جنون بڑھ جاتاہے ۔ مہوش حیات کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ٹی وی ڈراموں سے دور ہوگئی ہوں اچھے کردار و سکرپٹس ہر فنکار کی خواہش ہوتے ہیں ،فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے ساتھ اشتہاری فلموں میں مصروف ہوں اپنے مداحوں کوعید کا تحفہ نئی فلم ’’چھلاوا ‘‘کی صورت میں دوں گی ۔ اس فلم میں پنجاب کا رنگ ایک بار پھر خوبصورت انداز میں نظر آئے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں