کترینہ کیف کو باپ کی کمی کا احساس ہونے لگا
بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کو اپنے والد کے نہ ہونے کا احساس ہونے لگا ہے
ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کو اپنے والد کے نہ ہونے کا احساس ہونے لگا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ اور والد میں علیحدگی کے بعد ہم 7 بہنوں اور ایک بھائی کو میری والدہ نے اکیلے پالا ،والد کی عدم موجودگی کی وجہ سے کبھی کبھی بہت کمزور محسوس کرتی ہوں، زندگی میں ایک خلاساہے ۔