انتہا پسندہندوؤں نے شاہ رخ کو بھارت سے نکل جانے کاکہہ دیا
اداکار سے منسوب سوشل میڈیاکے ایک جعلی پیغام کو بنیاد بناکر یہ مطالبہ کیا گیا
ممبئی (آئی این پی)نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے بعدایک بار پھر بھارت کے انتہا پسندوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2014 میں شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ اگر نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو میں بھارت ہمیشہ کیلئے چھوڑدوں گا،بعد ازاں یہ پیغام جعلی ثابت ہوا تاہم انتہا پسندہندوؤں کو یہ پیغام اب پھر یاد آگیا اور وہ شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔