ملائیکا اروڑا کا 11سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان

ملائیکا اروڑا کا 11سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان

بالی وود اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ارجن کپور کیساتھ رومانوی تصویرشیئرکردی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکا اروڑا کے رشتے کے حوالے سے کئی رپورٹس طویل وقت سے سامنے آرہی تھیں تاہم اب اداکارہ نے خود سے 11سال چھوٹے ارجن کپورکیساتھ رومانوی تعلق کا اعلان کردیا ،دونوں ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں اور ملائیکا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کردی ہیں۔اسی دوران انہوں نے ایک رومانوی تصویر شیئر کرکے محبت کے تعلق کا اعلان بھی کردیا ۔ذرائع کے مطابق یہ دونوں بھارتی اداکارامریکہ میں ارجن کپور کی سالگرہ خفیہ طور پر منانے کیلئے گئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں