سنی دیول نے وزیر بننے کے بعدفلموں میں کام کا معاوضہ بڑھادیا
بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے وزیر بننے کے بعد اپنی فلموں کا معاوضہ بڑھا دیا ہے
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے وزیر بننے کے بعد اپنی فلموں کا معاوضہ بڑھا دیا ہے ،انہوں نے فلم ’’فتح سنگھ‘‘میں کام کرنے کیلئے 5 کروڑ کا مطالبہ کیا تاہم فلمساز کیلئے اتنا معاوضہ دینا آسان نہیں لہٰذا وہ سنی دیول کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کرنے پر غورکرنے لگے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار راجکمار سنتوشی کی فلم ’’فتح سنگھ ‘‘کی زیادہ تر شوٹنگ لندن میں ہونی ہے جس کی وجہ سے پہلے ہی فلم کے بجٹ میں 15 سے 18 کروڑ تک کا اضافہ ہوجائیگا،اس لئے ہدایت کا رنے یہ فلم کسی اور اداکارکو بطور ہیرو لے کر بنانے کا سوچ لیاہے ۔