پریانکا چوپڑا کیساتھ کام کرنیکی پیشکش مسترد کی:شمعون عباسی

 پریانکا چوپڑا کیساتھ کام کرنیکی پیشکش مسترد کی:شمعون عباسی

اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش فلم‘‘وار ’’ کیلئے مسترد کی تھی ۔

اسلام (اے پی پی)اداکار شمعون عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ جب وہ فلم ‘‘وار’’ کے سیٹ پر تھے تو ان کو پاکستانی ہدایت کار حسن ضیا کا فون آیا جو اس وقت ممبئی میں موجود تھے اور انہیں بھارتی ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم جس کی کاسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل تھیں ان کوکام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے انکار کردیا کیونکہ وہ فلم ‘‘وار ’’ کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے اور پاکستانی فلم ان کی پہلی ترجیح تھی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم ‘‘گم’’ میں کام نہ کرنے کی وجہ ہدایتکار کا امیچور رویہ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں