حکومت کی مخالفت پربھارتی گلوکارہ ترن کورکو قتل کی دھمکیاں
گلوکارہ نے مودی اور امیت شاہ کو للکار دیا ،خالصتان تحریک کی حمایت کابھی اعلان
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکارہ ترن کور نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کیخلاف بولنے پر انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی عزت لوٹنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہارڈکور کے نام سے مشہور گلوکارہ نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ ان لوگوں کی ذہنیت گندی ہے اور وہ گندگی کے علاوہ کچھ نہیں سوچ سکتے ۔ انہوں نے نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کوللکارتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آکر ان سے بات کریں اور چھپ کر انہیں مارنے کی دھمکیاں نہ دیں۔گلوکارہ نے خالصتان تحریک کو سپورٹ کرنے کا اعلان بھی کیا۔